کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدرنواب زادہ طلال اکبر بگٹی نے بدھ کی شام کو زہری ہاوس جا کر بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری سے ملاقات کی اور ان سے صوبے کے سیاسی صورتحال سمیت مخلف امور پر ملاقات کی ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نواب ثناء اللہ خان زہری میرے بھائی ہے میرے والد اور ان کے والد کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہے ہم نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور دیگر امورپر بھی تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہاکہ میں کبھی بھی فوج کے خلاف نہیں رہا کچھ مشرف جیسے لوگ ابھی بھی فوج میں موجود ہے جنہوں نے بلودچستان کے عوام پر ظلم کیا اور آپریشن کیااور بعد میں لاکھوں کی تعداد میں بگٹی نقل مقانی کرکے دوسرے صوبوں میں چلے گئے وزیر اعظم میاں نواز شریف جب میرے گھر میرے والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئے تھے تو میں نے ان سے بھی یہ بات کی تھی کہ جو بگٹی نقل مکانی کرکے چلے گئے ان کوواپس لایا جائے وزیر اعظم نے وعدہ کیا تھا کہ جو لو گ نقل مکانی کرکے چلے گئے ہیں ان کو واپس لایا جائے گا۔ میں نے نوا ب ثناء اللہ زہری سے بھی یہ بات کہتا ہو کہ وہ بلوچستان کے مخلوط حکومت کا حصہ ہے لہذا وہ بھی جو بگٹی قبائل نقل مکانی کرکے گئے ہیں ان کو واپس لایا جائے اور ان کو دوبارہ ڈیرہ بگٹی میں آباد کیا جائے انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان باتیں بہت کرتے ہیں مگر ان پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا ۔ امید ہے کہ نواب ثناء اللہ خان زہری نقل مکانی کرنے والے بگٹیز کو واپس لاینگے۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نامزد سینٹر میر عرفان کرد میر نعمت اللہ زہری ، ڈپٹی میئر محمد یونس لہڑی، بلوچستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر ملک ابرار وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر جمال شاہ کاکڑ ، ضلع خضدار مسلم لیگ ن کے صدر آغا شکیل درانی سینٹ کے امیدوار آغاشاباز درانی، مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات علاوالدین کاکڑ بھی موجود تھے۔
فوج میں سب برے نہیں ہیں مشرف نے بلوچستان میں آپریشن کیا اور کئی لوگوں بے گھر کیا ،طلال بگٹی
وقتِ اشاعت : February 25 – 2015