کوئٹہ: نواب اکبر بگٹی مقدمہ قتل میں عدالت نے پرویز مشرف کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انکی حاضری کے بغیر مقدمہ کی سماعت چلانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاکردی گئی کراچی میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کرنے کیلئے عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی پرویز مشرف اور سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی کو ایک دن کا استثنیٰ دے دیا گیا مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آفتاب احمد لون کی عدالت میں ہوئی دوران سماعت مقدمہ میں نامزد ملزم سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر اعظم جان درخواست گزار نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے انکے وکیل سہیل راجپوت اور پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ عدالت میں پیش ہوئے سماعت میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ اور بلوچستان میں سابق صدر پرویز مشرف کے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کر دی گئی ہے جس پر عدالت نے سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ پرویز مشرف کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے انکے موقل کی ایک دن کی استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ ساتھ ایک اور درخواست جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری کے بغیر ہی مقدمے کی سماعت کی جائے انکے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ ہر پیشی میں عدالت میں حاضری ہوتے رہے گے عدالت نے پرویز مشرف کی ایک روزہ استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوسری درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جس کے بعد مقدمے کی سماعت 17مارچ تک ملتوی کر دی گئی بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد شیرپاؤ نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ جمہوریت کو تقویت بخشنے کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت موجودہ صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش نہیں ہے حکومت کو چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رکھے اور خوش آئند امر ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی جانب سے چاروں صوبوں میں ایپکس کمیٹی میں شرکت کی گئی اور مختلف امور پر جائزہ لیا گیا ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اصلاحات کا اب وقت نہیں رہا کیونکہ انتخابی شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے تاہم انتخابی اصلاحات سے متعلق تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا اجلاس پاکستان تحریک انصاف مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے گزشتہ چار ماہ سے نہیں ہو سکا ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری استحکام کیلئے ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہو جسکے لئے تمام جمہوری قوتوں کو یکجا ہونا ہو گا