|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی ایماء پر سیکورٹی فورسز دانستہ طور پر وڈھ کے حالات کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور غیور بلوچوں کو بلاوجہ ذہنی کوفت دینے اور موٹرسائیکلوں پر ڈبل سواری کے بہانے وہاں کے مقامی باعزت شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ وڈھ کے حالات کو بھی ڈیرہ بگٹی جیسے بنا دیا جائے وڈھ میں اب بھی ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کیلئے نرم گوشہ رکھا جا رہا ہے اور جو لوگ وڈھ میں بے گناہ لیویز اہلکاروں کے قتل ملوث تھے ایسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے سفید ریش باعزت شہریوں کو ڈبل سواری کے بہانے ناروا رویہ اپنایا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے حالات ابتری کی طرف جائیں اسی لئے بلوچستان کے روایات کے برخلاف سیکورٹی فورسز کو بااختیار بنا دیا گیا ہے کہ وہ قانون کی دھجیاں اڑائیں صوبائی حکومت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عوام پذیرائی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے حالات کو بحرانی کیفیت سے دوچار کیا جا رہا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی وڈھ کے غیور بلوچوں کے ساتھ ہونے والے مظالم اور ناروا پالیسیوں کو برداشت نہیں کرے گی عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت اور فورسز کی لیویز فورسز کے اہلکاروں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے تحفظ دیا جا رہا ہے جبکہ بے گناہ شہریوں کو ہراساں کرنے کا عمل فوری طور پر بند کیا جائے کسی کو یہ اختیار نہیں کہ وہ صوبائی حکومت کی ایماء پر وڈھ کے حالات کو بدتری کی جانب لے جایا جا رہا ہے پارٹی ہر فورم پر ایسے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ کہنا چاہتی ہے کہ چادر و چار دیواری کے تقدس کو کسی کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دے گی بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ وڈھ میں بے گناہ شہریوں کو ذہنی کوفت دینے کے بجائے لیویز اہلکاروں کے قتل و غارت گری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔