|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اراکین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ کاشغرتاگوادرڈیرہ اسماعیل خان ژوب کوئٹہ اورخضدارروٹ بنانے کی پوری منظوری اورگوادرتاکاشغرریلوے لائن بچھانے کی مشترکہ قراردادایوان میں پیش کردی گئی یہ قراردادپشتونخواملی عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی آغاسیدلیاقت علی نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس حقیقت میں کوئی کلام نہیں کہ کاشغرتاگوادرڈیرہ اسماعیل خان ژوب کوئٹہ اورخضدارروٹ نہ صرف کم فاصلے کاحامل ہے بلکہ صوبے کوبلخصوص اورتمام ملک بالعموم اقتصادی راہداری کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی کے پیش نظرافغانستان اوروسطی ایشیائی ریاستوں تک تجارتی رسائی اوردیگرمختلف اقتصادی زون سے براہ راست رابطہ کاوسیلہ ثابت ہونے کی بناء گوادرتاکاشغرریلوے لائن بچھانابھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے سفارش کرتے ہوئے کہاکہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ کاشغرتاگوادراقتصادی راہداری کی فوری منظوری اورگوادرتاکاشغرریلوے لائن بچھانے کوبھی یقینی بنایاجائے انہوں نے کہاکہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں کہ باقی جوتین روٹس ہے وہ کہاں سے نکالیں گے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن موجودہ روٹ کوتبدیل نہیں کیاجائے کیونکہ وفاق میں کچھ لوگ اس روٹ کوتبدیل کرکے صرف ایک صوبے کوفائدہ پہنچاناچاہتے ہیں مگریہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ زیادتی ہوگی کہ اس روٹ کوتبدیل کیاگیاکیونکہ اس روٹ سے صوبے کے غریب اورپسماندہ عوام کومعاشی ترقی ملے گی انہوں نے کہاکہ کچھ عناصرجان بوجھ کرصوبے کوپسماندہ رکھناچاہتے ہیں مگرہم کسی بھی صورت ان کوکامیاب نہیں ہونے دینگے بلوچستان اسمبلی کااجلاس 28فروری تک ملتوی کردیاگیا۔