کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیس کو حب کے علاقے اکبر کالونی سے پچیس سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ مقتول کے جیب سے ملنے والی پرچی پر ’’فیاض ڈالمیا کراچی ‘‘در ج تھا۔ لاش جام غلام قادر اسپتال حب پہنچائی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق فیاض کا تعلق پنجگور کے علاقے سے تھا اور وہ کراچی سے لاپتہ ہوا تھا۔
حب، پنجگور کے رہائشی کی لاش برآمد
وقتِ اشاعت : February 27 – 2015