|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2015

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنماء بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے صوبے کے تمام محکمہ جات کی خالی آسامیوں پرتعیناتیوں کواین ٹی ایس کے سپردکرنے سے متعلق قراردادکومستردکرکے حکمرانوں نے واضح کردیاہے کہ یہاں میرٹ کی بحالی اورکرپشن کے خاتمے کے تمام تردعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں موجودہ حکومت کی کرپشن اقرباء پروری اورمیرٹ کی پامالی کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ آج صحیح اورغلط کافیصلہ ہوچکامیرٹ کے دعویدارحکمرانوں نے اپوزیشن کی قراردادمستردکرکے دودھ کادودھ اورپانی کاپانی کردیاہے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں عملی طورپرمیرٹ کی کے تقدس کوبحال رکھاجائے اسی کومدنظررکھتے ہوئے ہم نے تمام محکموں میں تعیناتی کواین ٹی ایس کے سپردکرنے سے متعلق قراردادپیش کی تھی مگرحکومت کی جانب سے اس سے مستردکردیاگیاانہوں نے کہاکہ دوسال کاعرصہ ہوچکاہے یہاں کرپشن کی خاتمے کی باتیں کرتے ہیں مگرہم سمجھتے ہیں کہ سب سے زیادہ کرپشن اس دورمیں ہوئی اورمیرٹ کی دھجیاں بکھیردی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی واضح طورپرکہہ دیاہے کہ یہ حکومت ان کی ہے وہ جوچاہئے فیصلے کرے انہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں امن امان ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال انتہائی ابترہے ہم نے پہلے ہی نشاندہی کی تھی کہ یہ حکومت بلوچستان کے وسائل کاسوداکریگی اورآپریشن کووسعت دیگی۔