لندن: انگلش پریمئر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز آٹھ میچز کھیلے گئے جس میں لیورپول نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی، کرسٹل پیلس نے ویسٹ ہیم ، سوانزی نے برنلے ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنڈر لینڈ، نیوکاسل یونائیٹڈ نے آسٹن ویلا، سٹوک سٹی نے ہل سٹی ،آرسنل نے ایورٹن جبکہ ویسٹ بروموچ نے ساؤتھمپٹن کو شکست دی تفصیلات کے مطابق اینڈ فیلڈ میں کھیلے گئے میچ میں لیورپول نے سخت مقابلے کے بعد مانچسٹر سٹی کو دو ایک سے شکست دیدی لیورپول کی جانب سے ایندرسن اور کٹینیو نے گول اسکور کیے جبکہ مانچسٹر سٹی کا واحد گول ڈزیکو نے کیا اولڈ ٹرافڈ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنڈر لینڈ کو 2-0سے ہرادیا کھیل کا پہلا ہاف بغیر کسی گول سے برابر دوسرے ہاف کے 66ویں منٹ میں وین رونی نے پینالٹی کک کے ذریعے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی کھیل کے 84ویں منٹ میں رونی نے اپنا اور ٹیم کیلئے دوسرا گول کرکے مقابلہ دوصفر کردیا اس طرح یہ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا اور اپنے چیمپئنز لیگ میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رکھیں تیسرے کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو تین ایک سے مات دیدی امارات اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل نے جیروڈ اور رزینسکی کی گول کی بدولت ایورٹن کو ہرادیا اور مانچسٹر یونائیٹڈ سے تیسری پوزیشن چھین لی دیگر میچز میں سوانزی نے برنلے کو شکست دیدی نیوکاسل نے سیسے کے گول کی بدولت آسٹن ویلا کو مات دیدی ساتویں کھیلے گئے میچ میں اسٹوک سٹی نے ہل سٹی کو ایک صفر سے ہرادیا میچ کا واحد گول کراؤچ نے کیا آخری اور آٹھویں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے شروع میں برینیو نے گول کرکے ویسٹ بروموچ کو ساؤتھمپٹن کیخلاف جیت دلوادی۔
انگلش پریمئر لیگ :لیورپول نے مانچسٹر سٹی کو ہراکر ٹائٹل کی امیدیں معدوم کردئیے ، یونائیٹڈ اور آرسنل کی فتح
وقتِ اشاعت : March 1 – 2015