|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2015

کوئٹہ : حکومت بلوچستان نے گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سپورٹس فیسٹول کے انعقاد کرنے کا اعلان کردیا ، سپورٹس کے مقابلے ڈویژنل سطح پر ہوں گے ہر ڈویژن سے فائنل راؤنڈ کے لئے ٹیمیں کوئٹہ آئیں گی ، دوسرے سپورٹس فیسٹول میں بوائز کی 28 جبکہ لڑکیوں کے لئے 14 گیمز کو شامل کیا گیا ہیں ۔ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل مجیب الرحمن محمد حسنی نے کہاکہ گزشتہ سال کی طرح اب کے بار بھی سالانہ سپورٹس فیسٹول کا بلوچستان بھر میں انعقاد کررہے ہیں اس دفعہ فیسٹول کو ڈویژن سطح پر شروع کیا جارہا ہے تاکہ تمام 6 ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے اضلاع کے کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں ۔ ڈویژن میں ہونے والے مقابلوں کے فاتح ٹیمیں 22 سے 29 مارچ کو ایوب اسٹیڈیم میں آخری راؤنڈ میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈویژن کی سطح پر فٹ بال ، کرکٹ ، بیڈمنٹن ، شوٹنگ بال ، ٹیبل ٹینس اور ایتھلیٹکس کو شامل کیا گیا ہے۔ فیسٹول کا باقاعدہ آغاز آج سے مکران ڈویژن میں ہوگا جس کے مقابلے گوادر میں شروع ہوں گے ۔ ان مقابلوں کا افتتاح پاکستان نیوی کے کموڈور اکبر نقی کریں گے جبکہ فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ہوں گے آج ہی قلات ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلوں کو افتتاح کمشنر قلات ڈویژن کریں گے جن کا انعقاد خضدار میں ہوگا جبکہ ان مقابلوں کے فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو ہوں گے ۔ نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن میں 9 سے 12 مارچ تک مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جبکہ 12 سے 15 مارچ تک سبی اور ژوب ڈویژن میں کھلاڑی ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں میں شرکت کرنے والے 4 ہزار 5 سو کھلاڑیوں اور آفیشلز کو نہ صرف کھیل کا سامان دیا جارہا ہے بلکہ ان کو ٹی اے ڈی اے اور قیام کی بھی سہولتیں دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اب کے بار فیسٹول میں 28 بوائز جبکہ 14 گرلز کے گیمز شامل ہیں ۔ فائنل راؤنڈ میں علاقائی کھیلوں کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر کھیلے جانے والے کھیلوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں ۔ آرچری کے فائنل مقابلے 23 اور 24 مار چ کو دس سے شام 5 بجے تک ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر احسان اللہ ایڈووکیٹ ہوں گے ایتھلیٹکس کے مقابلے 23 سے 26 مارچ کو آرمی اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر صنوبر خان ہے ۔ بیڈمنٹن کے مقابلے 22 سے 24 مارچ کو 4 سے 8 بجے تک مگسی ہال ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر گل محمد ہے ۔ باسکٹ بال کے مقابلے 22 مارچ 4 بجے سے 6 بجے تک پی ایس بی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر منصور خان ہے ۔ بیس بال کے مقابلے گرائمر سکول کوئٹہ میں 11سے ایک بجے تک 24 مارچ کو ہوں گے اس سلسلے میں حیدر لہڑی کو آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے ۔ باڈی بلڈنگ مقابلے 22 سے 27 مارچ کو صبح 10 بجے سے 6 بجے تک یوتھ افیئرہال ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر نثار خان خلجی ہے ۔ باکسنگ کے مقابلے 23 سے 24 مارچ کو 10 سے 5 بجے تک پی ایس بی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر نعمان خان ہے ۔ کنوئنگ کے مقابلے 21 سے 23 مارچ تک 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہنہ جیل میں منعقد ہوں گے جس کے آرگنائزر حیات اللہ درانی ہے ۔ شطرنج کے لئے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے 3 سے 6 بجے 23 اور 24 مارچ کو پی ایس بی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر محمد ابراہیم ہے ۔ کرکٹ کے مقابلے 22 سے 27 مارچ تک بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں 10 سے 6 بجے تک ہوں گے جس کے آرگنائزر عبدالمالک بنگلزئی ہے ۔ سائیکلنگ کے مقابلے 28 مارچ کو صبح 10 بجے سے 11 بجے تک ہوں گے جو بلیلی چیک پوسٹ سے ایوب اسٹیڈیم براستہ کوئلہ پھاٹک ، بلوچستان اسمبلی منعقد ہوں گے اس کے آرگنائزر گل کاکڑ ہے ۔ فیٹ بال کے مقابلے 26 مارچ کو 3 سے 5 بجے تک ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوں گے اس کے آرگنائزر محمد ہاشم ہے ۔ فٹ بال کے مقابلے مالی باغ گراؤنڈ میں 22 سے 27 مارچ تک 10 سے 6 بجے تک منعقد ہوں گے اس کے آرگنائزر قاضی جلال ہے ۔ جمناسٹک کے مقابلے 25 مارچ کو ایف سی ہیڈ کوارٹر میں 3 سے 5 بجے تک منعقد ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر عطاء محمد کاکڑ کو منتخب کیا گیا ہے ۔ ہاکی کے مقابلے 22 اور 23 مارچ کو 3 سے 6 تک جنرل موسیٰ ہاکی گراؤنڈ ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے جس کے آرگنائزر منظور سرپرہ اور امجد ستی ہے ۔ کراٹے 23 سے 25 مارچ تک شام 4 سے 8 بجے تک پی ایس پی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے جن کا آرگنائزر نصراللہ اور آغا محمد ہیں ۔ کیوکشن کراٹے کے مقابلے 26 مارچ کو یوتھ ڈویلپمنٹ سینٹر ایوب اسٹیڈیم میں 3 سے 6 بجے تک ہوں گے جس کے آرگنائزر عبدالغفار ہے ۔ نیٹ بال کے مقابلے پی ایس بی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم میں 24 مارچ کو 3 سے 5 بجے تک منعقد ہوں گے ان مقابلوں کے آرگنائزر حاجی توقیر ہے ۔ میراتن ریس رئیرپورٹ روڈ سے ایوب اسٹیڈیم کوئلہ پھاٹک اور بلوچستان اسمبلی کے راستے 28 مارچ کو صبح ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا اس کے آرگنائزر صنوبر خان ہے ۔ روئنگ کے مقابلے ہنہ جیل میں 26 مارچ کو ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر حیات اللہ درانی کو منتخب کیا گیا ہے شوٹنگ بال 22 سے 24 مارچ کو ٹینس کورٹ ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر محمد اکبر اور اشفاق احمد ہیں ۔ شکوائش کے لئے 22 سے 26 مارچ تک میدان شاہنواز مری سکواش کمپلیکس ایوب اسٹیڈیم میں 4 سے شام 7 بجے تک سجے گا اس کے آرگنائزر طارق حسین ہے ۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے 23 سے 25 مارچ کو 4 سے شام 8 بجے تک پی ایس پی جمنازیم ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر عطاء اللہ اور ظہور احمد ہے ۔ تیکوانڈو کے مقابلے وومن ہال ایواب اسٹیڈیم میں 25 سے 27 مارچ تک ہوں گے جس کے آرگنائزر عبدالغنی ہے ۔ تھرو بال کے مقابلے 22 مارچ کو وومن ہال ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر نعیم اختر ہے۔ والی بال کے مقابلے 22 مارچ کو شام پانچ بجے سے 7 بجے تک وومن ہال ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے اس کے آرگنائزر محمد اکبر اور ایاز عزیز ہے ۔ ویٹ لیفٹنگ کے مقابلے 22 مارچ 2015 کو 3 سے 7 بجے تک ایوب اسٹیڈیم میں ہوں گے جس کے آرگنائزر ایوب خلجی ہے ۔ ووشو کے مقابلے 22 سے 25 مارچ تک وومن ہال ایوب اسٹیڈیم میں 9 بجے سے شام 7 بجے تک ہوں گے جس کے آرگنائزر منصور خان ہے ۔ اس کے علاوہ گرلز کھیلوں کے ایتھلیٹکس ، بیڈ منٹن ، باسکٹ بال ، کنوئنگ ، کرکٹ ، فٹ بال ، ہاکی ، جوڈو ، کراٹے ، روئنگ ، ٹیبل ٹینس ، تھرو بال ، والی بال اور ووشو کے مقابلے گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ اور ہنہ جیل میں ہوں گے اس سلسلے میں آرگنائزر مس ثناء ، مسز نسرین ، شائستہ لغاری ، مسز شففتہ رفیق ، مسز اختر ، مسٹر اسحاق علی ، مسز فرح درانی ، حیات درانی ، آغا مینگل ، ظہور بابئی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر کھیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار کھلاڑیوں اور دیگر کی سہولیات کے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں گے اور کسی کو بھی کرپشن نہیں کرنے دی جائے گی ۔ سیکورٹی کے لئے ہمیں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھر پور مدد اور تعاون حاصل ہیں ۔