سبی: لہڑی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق سبی کے علاقے لہڑی میں گزشتہ کچھ عرصے سے 2 گروپوں کے درمیان تنازع چل رہاتھا جس نے خونی شکل اختیار کرلی ہے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر جدید ہتھیاروں کی مدد سے مورچہ بند فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر لیویز حکام اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی ہے اور دونوں فریقین کے درمیان تنازع کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔
سبی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : March 4 – 2015