|

وقتِ اشاعت :   March 5 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرچیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ پارٹی کے پرانے ورکرزنوجوان ورکرز سے پارٹی ڈسپلن سیکھے اورنوجوان ورکروں نے سینٹ انتخابات میں پارٹی کے منتخب کردہ امیدواروں کے حق میں دستبردارہوئے مسلم لیگ(ن)نے جنرل نشستوں پرسرداریعقوب خان ناصر،نعمت اللہ زہری،ٹیکنوکریٹ پرآغاشہبازدرانی،خواتین نشست پرکلثوم پروین اوراقلیت کی نشست پردنیشن کمارکونامزدکردیاتھاان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ(ن)کے رہنماء اوروزیراعلیٰ کے مشیربرائے فیشریز حاجی آکبرآسکانی کی جانب سے وفاقی وزراء اوراراکین اسمبلی کے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروفاقی وزراء خواجہ سعدرفیق اورریٹائرڈجنرل عبدالقادربلوچ نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ امیرافضل مندوخیل نے پارٹی ڈسپلن کاخیال رکھتے ہوئے سینٹ انتخابات میں دوسرے امیدواروں کے حق میں دستبردارہوئے اوران لوگوں سے بھی یہی توقع رکھیں گے کہ وہ مسلم لیگ(ن) کے امیدواروں کے حق میں اپنے نامزدکردہ امیدواروں کودستبردارکرائے انہوں نے کہاکہ کچھ پرانے ورکرپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کررہے ہیں اورہمیں افسوس ہے کہ وہ نوجوانوں سے پارٹی ڈسپلن سے متعلق کچھ سکھیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کے حتمی طورپرسینٹ انتخابات کیلئے جنرل نشستوں پرسرداریعقوب خان ناصر،میرنعمت اللہ زہری،ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پرآغاشہبازدرانی،خاتون کی نشست پرکلثوم پروین اوراقلیتی نشست پردنیش کمارکونامزدکردیااس کے علاوہ ہماراکوئی امیدوارنہیں ہے وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ سینٹ انتخابات کی وجہ سے میں تیسرے دن کوئٹہ میں ہوں اورمجھے خوشی ہے کہ سینٹ انتخابات کے موقع پرمسلم لیگ(ن)اورمسلم لیگ(ق)سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے متحدہونے کامظاہرہ کیااورسینٹ انتخابات کے بعدبلوچستان میں پارٹی کوفعال کرنے کیلئے مرکزی اورصوبائی سطح پربھرپورکرداراداکریں گے اورمرکزکوچاہئے کہ وہ بلوچستان اورپارٹی پرتوجہ دینے کیلئے تمام ترتوانائی صرف کرے ۔