کوئٹہ: کوئٹہ شہر میں ورلڈکپ کرکٹ میچوں میں سب سے زیادہ افغانستان کے میچ کو دیکھاگیا، لوگوں کی بڑی تعداد نے گلیوں، ہوٹلوں اور شاپنگ مال میں پورا میچ دیکھا اس سے قبل ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کے میچزسمیت جتنے بھی میچ ہوئے اتنی گہما گہمی شہر میں دیکھنے کونہیں ملی جو افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں ملی۔ عام تاثر یہی ہے کہ افغان مہاجرین کی ایک بڑی تعداد اس وقت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر اضلاع میں آباد ہیں شاید اسی وجہ سے افغانستان اور آسٹریلیاکے درمیان ہونے والے میچ کو اہم تجارتی مراکز،ہوٹلوں،گلیوں ودیگر جگہوں پربڑی دلچسپی سے دیکھا گیا۔
کوئٹہ میں کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کے میچوں میں عوام کی دلچسپی
وقتِ اشاعت : March 5 – 2015