|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2015

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا قلات میں گزشتہ شب 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور درجہ حرارت منفی 2.5سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گزشتہ روز صوبائی دارلحکومت کوئٹہ اور گردونواح میں شدید طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تیز ہواؤں کی وجہ سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود ہے وادی کوئٹہ میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش کے بعد سے موسم سرد ہوگیا ہے جبکہ شہر اور گرد ونواح میں سرد ہوائیں بھی چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سردی میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے محکمہ موسمیات کے آج بھی کوئٹہ ڈویژن میں مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ نصیرآباد کے علاقوں ڈیرہ مراد جمالی منجھو شوری تمبو چھتر مینگل کوٹ باباکوٹ سمیت دیگر علاقوں میں رات گئی جاری ہونے والی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی درجنوں کچے مکانات اور جھونپڑیاں منہدم ہو گئے اور درخت زمین بوس ہوگئے مواصلات کا نظام درہم برہم ہونے سے متعدد بجلی کے فیڈر بھی ٹرپ ہونے سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہو گیا اورنشیبی علاقوں زہر آب آنے سے گھروں میں بارش کا پانی داخل ہونے سے شہری پریشان ہوگئے اور دیہی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو نے کی وجہ سے مقامی ٹرانسپورٹ بھی پہنچ نہ سکی جبکہ کیسکو نصیرآباد کی مختلف ٹیموں نے بڑی جدوجہد کے بعد ٹرپ ہونے والے بجلی کے فیڈر بحال کردیئے گئے ہیں ۔جعفر آباد کے شہروں ڈیرہ اللہ یار،اوستہ محمد،صحبت پور اور گردونواح میں رات گئے موسلادھار بارش شروع ہوگئی جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش کے باعث روڈ اور گلیوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا اسکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ڈیرہ اللہ یار میو نسپل کمیٹی کے چیرمین سردار سخی شاہنواز خان عمرانی نے کہا کہ شہر سے پانی نکالنا اور شہر کو صاف ستھرا کرنا ہماری فرض ہے میونسپل کمیٹی کے عملے کو الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ شہر سے بارش کاپانی جلدازجلدنکالا جائے اور میونسپل کمیٹی عملے نے شہر سے پانی نکالنا شروع کردیا ہیں ۔بارش کے باعث بجلی بھی غائب ہوگئی ہے اور کاروبار ٹھپ ہوکر رگئی ہے گزشتہ رات کو ہلکی ہلکی ژالہ باری ہوئی اور ساتھ ہی ہلکی ہلکی بارش بھی ہوئی جس کی وجہ سے قلات میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران قلات میں نو ملی میٹر بارش ہوئی اور ساتھ ہی درجہ حرارت منفی دو اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گی دوسری طرف قلات میں گیس پریشر بدستور غائب ہے شدید سردی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں ۔دریں اثناء کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں کوئٹہ میں سردی کے باعث شہرکے اکثرنواحی علاقوں میں گیس پریشرنہ ہونے کے برابرہے زیارت،کان مہترزئی،توبہ کاکڑی،توبہ اچکزئی میں شدیدسردی کے باعث کاروبارزندگی مفلوج ہوکررہ گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثرعلاقوں مستونگ ،قلات،پشین قلعہ عبداللہ،زیارت،ژوب ہرنائی،سنجاوی اوردیگرعلاقوں میں موسلاداربارش کے باعث سردی ایک بارپھرلوٹ آئی کوئٹہ میں شدیدسردی کے باعث کاروبارزندگی نہ ہونے کے برابر ہے کوئٹہ کے اکثرعلاقوں سریاب ،پشتون آباد،خروٹ آباد،نواں کلی،سیٹلائٹ ٹاؤن،بلیلی،بلوچی اسٹریٹ،ہزارہ ٹاؤن،کچلاک،ہنہ اوڑک سمیت اکثرعلاقوں میں گیس پریشرمیں کمی کے باعث لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے جبکہ شمالی بلوچستان کے مختلف علاقے کان مہترزئی ،زیارت،خانوزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑی سمیت دیگرعلاقوں میں شدیدسردی کی لپیٹ میں کوئلے اورلکڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی لہرمزیددودن تک جاری رہیگا۔