- ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا
- رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔
- نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔
- ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا
- تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
-
چھاپے میں اہم ملزمان زیر حراست
رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق فیصل موٹا نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔ اعلامیے میں ایک شخص عامر کا بھی نام ہے مگر یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان ہیں یا کوئی اور شخص ہے۔
نائن زیرو آپریشن کے بعد کراچی ہنگامہ آرائی کی زد میں
وقتِ اشاعت : March 11 – 2015