|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2015

کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز نائن زیرو میں بدھ کو رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ کراچی میں بدھ کو صبح سویرے رینجرز کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراطراف کے مکانوں پر چھاپہ مارا اور متحدہ کے رہنماؤں عامر خان، عبدالحسیب ، ڈاکٹر سلیم دانش، ارشد حسین، ڈاکٹرایوب شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ریحان ظفر سمیت متعدد کارکنوں کوحراست میں لیا گیا تھا جن میں اکثر کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا۔ رابطہ کیمٹی کے رکن عامر خان کو رینجرز اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے جن سے تفتیش کی جائے گی۔ رینجرز کا چھاپہ اور اس کے بعد کی صورتحالنائن زیرو کے تمام شعبہ جات کی تلاشی کے دوران دفتری ریکارڈ بھی قبضے میں لینے کی اطلاعات ہیں۔
  • ایم کیو ایم کے مطابق ان کا ایک کارکن ہلاک ہوا
  • رینجرزکی جانب سے کارکن کی ہلاکت کا دعویٰ مسترد، صرف جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔
  • نجی ٹی وی چینل کا ایک کیمرہ مین رپورٹنگ کے دوران زخمی ہوا۔
  • ایم کیو ایم نے پر امن احتجاج کا اعلان کیا
  • تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ امتحانات ملتوی کر دیئے گئے
  • چھاپے میں اہم ملزمان زیر حراستfasial mot

    رینجرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق نائن زیرو سے فیصل موٹا، عبید، نادرشاہ اور فرحان شبیر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق فیصل موٹا نجی ٹی وی کے رپورٹر ولی خان بابر کے قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے۔ اعلامیے میں ایک شخص عامر کا بھی نام ہے مگر یہ تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان ہیں یا کوئی اور شخص ہے۔