|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش ندی نالوں میں طغیانی ،تربت کا اندرون بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ،کئی مسافر کوچیں ندی نالوں کے قریب پھنس گئے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ،گوادر میں کوسٹ گارڈ فیڈر کے چار کمبے گر گئے ،آنکاڑہ کور ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ،اندرون بلوچستان بجلی کے کئی فیڈر ٹرپ کر گئے ،قلات میں بجلی کے ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ،خضدار ،قلات ،نوشکی ،گوادر،چمن ،دالبندین ،ڈیرہ اللہ ،سوراب ،نال،پسنی ،جیونی،دشت سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے تک وقفہ وقفہ سے بارش کا سلسلہ جاری ،بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،شہریوں نے دوبارہ گم کپڑے نکال لئے ،بارش کے باعث اندرون بلوچستان بجلی کا مسئلہ سنگین ہو گیا اکثر و بیشتر فیڈروں سے بجلی ٹرپ کر گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقے بارش کی زد میں رہے تربت سے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ روز شروع ہونے والی بارش رات گئے تک جاری رہی ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تربت کا اندرون بلوچستان سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جس کے باعث آمد و رفت معطل ہو گئی ،جبکہ کراچی سمیت دیگر علاقوں سے تربت آنے والی مسافر گاڑیاں ندی کے کنارے میں پھنسی ہو ئی ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے رات گئے تک تربت دشت اور گردنواح کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری تھا ،گوادر سے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کی شب شروع ہونے والی بارش ہفتے کی شب رات گئے تک جاری تھی بارش کے باعث نیا آباد گوادر کے قریب کوسٹ گارڈ فیڈر کے چار کمبے گر گئے جس کے باعث آدھی شہر میں بجلی منقطع ہو گئی شدید بارش کی وجہ سے آنکا ڑہ کور ڈیم میں پانی کی سطح تقریباً دو فٹ بلند ہو گئی جبکہ دیہی علاقوں میں بندات بھی بھر گئے زمیندروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی خضدار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کے دن سے شروع ہونے والی بارش خضدار شہر نال اور گردنواح کے علاقوں میں جاری رہی بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ،قلات سے نامہ نگار کے مطابق جمعہ کے روز قلات ،سوراب اور گردنواح کے علاقوں میں ہلکی ہلکی بارش شروع ہوئی جو رات گئے تک جاری تھی بارش کے باعث جہاں سردی میں اضافہ ہوا وہی بجلی اور گیس کی آنکھ مچولی جاری رہی دالبندین سے نامہ نگار کے مطابق دالبندین میں جمعہ کے روز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات گئے تک جاری تھا بارش کے ساتھ ہی علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے علاقے میں سوختی لکڑی کے مانگ میں اضافہ ہوا ،چمن،ڈیرہ اللہ یار ،نوشکی اور دیگر علاقوں کے نامہ نگاران کے مطابق چمن ،ڈیرہ اللہ یار،نوشکی ،میں جمعہ کے روز شروع ہونے والی بارش رات گئے تک جاری تھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نوشکی میں عوام کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیں صوبائی دارلحکومت میں بارش اور سردی کی وجہ سے بازاروں میں رش و دفاتر میں حاضریاں معمول سے کم رہی محکمہ موسمیات کے مطابق بعض علاقوں میں بارش کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔