|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد دریائے ناڑی میں سیلابی پانی کا ریلہ داخل دریا کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گیا ،21 ہزار کیو سک پانی کا ریلہ رات گزرے گی ،قرب و جوار کے دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے بالائی علاقوں میں ہونے والی بارش کا پانی سیلابی ریلے کی صورت میں ضلع سبی کے دریائے ناڑی میں داخل ہو گئی جس کے باعث دریا میں پانی کا سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی محکمہ آبپاشی بلوچستان کے مطابق رات گئے دریائے ناڑی سے 21 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر سبی سہیل الرحمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ درئاے ناڑی سے ملحقہ دیہاتوں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گئے ہیں دریں اثناء سبی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق سیلابی صورتحال کے پیش نظر فوج کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔