|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2015

سوراب : بلوچستان کے ضلع قلات سے دوروز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے حاجیکہ کٹائی کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ لاش ایک روز پرانی بتائی جاتی ہے اور جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے مقتول کی شناخت عبدالخالق ولد محمد صابر مینگل سکنہ منگچرکے نام سے ہوئی ہے۔ عبدالخالق کو پندرہ مارچ کوقلات شہر کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا۔