|

وقتِ اشاعت :   March 17 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومی ،پسماندگی اور کم ترقی و ناراضگی کا خاتمہ ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں بلکہ ان کی ترقی اور خوشحالی اور محرومی کو دور کرنے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ناراض بلوچوں کا مسئلہ سیاسی ہے اس کے حل کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے مل کر سیاسی و آئینی حل نکالا جائے گاکراچی آپریشن ایم کیو ایم کے ہی مطالبے پر شروع کیا گیا آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں داڑھی اور پگڑی والے کی ایوان بالا میں کامیابی سے امریکہ اور دیگر قوتوں کو تکلیف ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں پیغام امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس سے قبل جمعیت کے مرکزی سیکریڑی اطلاعات حافظ حسین احمد مرکزی رہنماء سینٹرمولانا عطاء الرحمن صوبائی امیر مولانا فیض محمد،صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ،جمعیت سندھ کے جنرل سیکرٹری مولاناارشد محمود سومرو،سید سراج احمد شاہ امروٹی،ایم این اے مولانا امیر زمان ،ضلعی امیر مولانا عبداللہ جتک اور میر نظام الدین لہڑی ڈاکڑ عبدالوھاب رندنے بھی خطاب کیاپیغام امن کانفرنس سے کہا کہ امن و مان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد روز اول سے جاری ہے ہماری جماعت اور قائدین بھی دہشت گردی کے حملوں کا شکار رہے ہیں اور قائد جمعیت پر بھی خود کش حملے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں برابری اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی اور دہشت گردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرنے کی حامی ہیں انہوں نے کہا کہ چھ ووٹ رکھنے والے پارٹی کی ایوان بالا میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ پر کامیابی اللہ تعالیٰ کی جانب سے معجزہ اور قائد جمعیت کی سیاسی بصیرت کا مظہر ہے ہماری کامیابی سے امریکہ اور مغرب کو تکلیف ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک،ساحل اور وسائل،معدنی ذخائرتیل وگیس سونا چاندی اور قیمتی پتھروں سے مالا مال صوبہ کی بدحالی قیادت کی عدم توجہ کے باعث ہے گودار پورٹ کو مکمل فعال کرنے سے ہی بلوچستان کے نصف مسائل حل ہوجائیں گے بلوچستان کی محرومیوں کے ازالے کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں سے جلد ملاقات کرکے ایک نئی حکمت عملی ترتیب دیا جائے گا ۔