|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

قلات : نوجوان ہندو تاجر سرجیت کمار کے اغواء کے خلاف منگل کے روز ہندو برادری نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور کاروبار بند رکھا، گزشتہ روز ہندو تاجر سرجیت کمار کو نامعلوم افراد نے اغواء کیا تھا سرجیت کے اغواء پر ان کے ورثاء اور ہندو برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے ،یاد رہے کہ 31 دسمبر 2011 کو ہندو برادری کے مذہبی پیشوا مہاراج آنجہانی لکمی چند گرجی کو اور 2013 میں دنیش کمار رتن کمار اور سنیل کمار کو اغواء کیا گیا تھا دیگر بازیاب ہو گئے تھے تاہم رتن کمار تاحال لاپتہ ہے ہندو برادری کے لوگ اغواء کے واقعات کے بعد بڑی تعداد میں ہجرت کر گئے تھے اب سرجیت کمار کے اغواء کے بعد ہندو برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، سرجیت کمار کے اغواء کے خلاف ہندو برادری او ر قلات کے سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سینکڑوں کی تعداد میں ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جس میں شہری ایکشن کمیٹی کے عزیز مغل جمعیت علماء اسلام کے حافظ قاسم لہڑی نیشنل پارٹی کے کامریڈ رشید بلوچ اور میونسپل کمیٹی قلات کے چیئرمین محمد نواز شاہوانی اور دیگر شامل تھے ہندو تاجر کا اغواء قلات انتظامیہ اور پولیس کی نا اہلی ہے ہندد تاجر کو بازیاب نہ کیاگیا تو قلات کے تمام سیاسی جماعتوں کے ہمراہ احتجاج کریں گے ۔