کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں نواحی علاقے نیمرغ کے پہاڑوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت عبدالعزیز ولد فقیر محمد ساسولی سکنہ قلات کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش سول اسپتال قلات لائی گئی ۔اسپتال ذرائع کے مطابق عبدالعزیز کو چہرے پر گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔