کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف سمیت تین ملزمان کی عدالت میں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔کیس کی سمات انسداد دہشت گردی عدالت کوئٹہ 1 کے جج افتاب احمد لون نے کی۔ سماعت کے دوران ملزمان سابق صدر پرویز مشرف ،سابق وفاقی و زیر داخلہ آفتاب احمد شیر پاؤ اور سابق صوبائی وزیر داخلہ شعیب نوشیر وانی کی جانب سے ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ مشرف کے وکیل نے عدالت کو بتا یا کہ وہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں مگر حکومت سندھ کی جانب سے انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی جارہی۔ سماعت کے دوران وکلاء کی جانب سے پرویز مشرف ، آفتاب شیر پاؤ اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان شیب نوشیروانی کی عدالت میں ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست عدالت میں دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لی۔ عدالت نے ہدایت کی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہونے کیلئے پرویز مشرف کو سیکورٹی فرایم کی جائے۔ نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتو ی کر دی ۔