|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور اور بولان میں نامعلوم افراد نے ایف سی پر راکٹ حملے کئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے پروم میں نامعلوم افراد نے ایف سی کی چیک پوسٹ پر یکے بعد دیگرے دو راکٹ کے گولے داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی ۔ ایف سی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔ ادھر ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب واپڈا کی ٹیم بجلی کے متاثرہ کھمبے کی مرمت کیلئے ایف سی کی سیکورٹی میں جارہی تھی اس دوران نامعلوم افراد نے راکٹ کا گولہ داغا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی کی جوابی کارروائی پر ملزمان فرار ہوگئے ۔