ہرات : بعض مسلح افراد نے چھ ہزارہ قبائلیوں کو بندوق کی نوک پر اغواء کرلیا یہ ہزارہ قبائلی صوبہ فرح سے ہرات جارہے تھے کہ مسلح افراد نے ان کو راستے سے اغواء کرلیا اور ان کو نامعلوم مقام کی طرف لے گئے مقامی ملٹری کمانڈر حسن اللہ کے مطابق ان قبائلیوں کو فرح صوبے کے علاقے کانسک سے اغواء کیا گیا فوجی اور پولیس حکام نے ان کی تلاش شروع کردی ہے، ان کے اغواء کی ذمہ داری کسی نے بھی ابھی تک قبول نہیں فروری کی 23تاریخ کو 30ہزارہ قبائلیوں کو اغواء کیا گیا تھا یہ واقعے ہرات اور کابل شاہراہ پر پیش آئے زیادہ تر طالبان اور ان کے اتحادی شیعہ ہزارہ قبائلی کو نشانہ بناتے رہے ہیں اس قسم کے واقعات پاکستان میں اکثر ہوتے رہتے ہیں