|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2015

کوئٹہ :  ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا نے کے ایس ای کے منیجنگ ڈاریکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ شاحد حامد کو قتل کرنے کی زمہ داری ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے مرکزی رہنماء بابر غوری کے گھر ٹیلی فون کے زریعے دی تھی ،الطاف حسین پارٹی میں مقبولیت حاصل کرنے والے کارکنوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے ان کی ٹارگٹ کلینگ کرواتے ہیں جس کاواضح مثال عظیم طارق ہے جبکہ مصطفی کمال کو بھی راستے سے ہٹانے کی وجہ بھی ان کی مقبولیت ہی تھی الطاف حسین بابر پاکستان میں بابر غوری،عامر خان ،خالد مقبول ،حیدری رضوی کے زریعے ٹارگٹ کلینگ کے حکامات دیتے ہیں گورنر سند ھ ایم کیو ایم کے پکڑے جانے والے کارکنان کو پولیس کے تحفظ فراہم کرواتے ہیں ،نوجوان ایم کیو ایم میں شامل ہونے سے پہلے میری انجام سے سبق ضرور حاصل کریں ،میں اپنے کئے پر قوم اور مملکت سے معافی مانگتے ہوئے یہ استدعا کرتا ہوں کہ مجھے موقع دیا جائے تا کہ میں مذید راض بھی افشاں کر سکوں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گزشتہ شب اپنے ایک انٹریو میں کیا جسے ملکی و غیر ملکی میڈیا نے برکینگ نیوز کے طور پر نشر کیا پھانسی کے سزا پانے والے ایم کیو ایم کے رہنماء صولت مرزا نے اپنے انٹر ویو میں کے ایس سی کے مقتول ایم ڈی اور ان کے ڈرائیور اور گن مین کے قتل کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے تفصیلات بتایا کہ ایم کیو ایم میں نوجوانوں کو شامل کرواکر ان کی برین واش کی جاتی ہیں اور اس کے بعد ان کے اپنے مقاصد کے لئے کام نکلواتے ہیں جس میں اپنوں اور غیروں کی ٹارگٹ کلینگ سمیت مختلف کام ہوتے ہیں انہوں نے بتایا ایم کیوایم کے سینیٹر بابر غوری نے مجھے ،راشد اختر ،اسد اور اطہر کو اپنے گھر بلوایا جہاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی کیا اور بابر غوری کی موجودگی میں ہمیں ہدایت دی کہ شاہد حامد کو قتل کریں اور اس حوالے مزید ہدایات بابر غوری دیا کریں گے صولت مرزا نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ الطاف حسین پارٹی کے اندر مقبولیت حاصل کرنے والے کسی بھی رکن یا عہدیدار کو برداشت نہیں کرتے جب انہیں کسی کی زیادہ مقبولیت کا احساس تو وہ انہیں راستے سے ہٹانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اس کا واضح مثال پارٹی کے مرکزی رہنماء عظم طارق تھے انہیں الطاف حسین کے حکم پر ہی قتل کیا گیا اور کراچی سے سابقہ ناظم مصطفی کمال کو ذلیل کرکے بے دخل کرنا بھی اس کی مقبولیت کی وجہ سے ہوئی انہوں نے بتایا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلیر اور باقی قیدوں کو پولیس کے زریعے تحفظ فراہم کرواتے ہیں پیپلز پارٹی کے دو ر میں کراچی کے جیلوں میں ایم کیو ایم کے سزا یافتہ قیدوں کو موبائل فون سمیت تما م سہولیات حاصل تھے صولت مرزا نے اپنے آخری انٹرویو میں انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ الطاف حسین بابر غوری ،عامر خان ،خالد مقبول ،حیدر عباس رضوی کے زریعے ہدایات جاری کرتے ہیں میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے نوجوانوں سے ضرور کہونگا کہ وہ میری انجام سے عبرت حاصل کریں ایم کیو ایم قائدین نوجوانوں کو استعمال کرکے ٹشو پیپر کی طرح پھینگ دیتے ہیں ۔ انہوں نے اپنے کئے پر قوم سے معافی مانگتے ہوئے یہ کہا کہ میں پھانسی ختم کرنے کی استدعا نہیں کرونگا ہاں میں یہ ضرور کہونگا کہ مجھے مزید موقع دیا جائے تا کہ میں مزید راض افشاں کر سکوں