پسنی: فش ہاربر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر منیراحمدبلوچ نے کہاہے کہ پسنی کی جیٹی ایک آئیڈیل جیٹی ہے اس سلسلے میں فش ہاربرہال میں بی این پی (مینگل )اور ساحل فشرمین ویلفیئرسوسائٹی اور ماہی گیروں کے ایک وفدکوبریفنگ دیدتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پسنی فش ہاربرکے لیئے 15کروڑروپے کی لاگت سے ایک علیحدہ ڈریجرمشین خریدی جائیگی اوراس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی بنائی جائیگی ایم ڈی فش ہاربرپسنی کے علاوہ ایک عوامی نمائندہ بھی اس کمیٹی میں شامل ہوگا انہوں نے بتایا کہ پسنی کی جیٹی ایک آئیڈیل جیٹی ہے اور جیٹی کی سائیٹ میں ابھی تک کسی بھی قسم کی خرابی نہیں آئی ہے لیکن ڈریجنگ نہ ہونے کی وجہ سے اس میں مٹی آگئی لیکن موجودہ حکومت کی کوششوں سے ڈریجنگ کاکام ایک بار پھرشروع کردیاگیا ہے ،پی ڈی منیراحمدبلوچ نے بتایاکہ ڈریجنگ کاکام اکتوبرتک چلے گا اور بریکرواٹرکی تعمیرکے لیئے اپریل کے مہینے تک ٹینڈردیئے جائینگے اور بریکرواٹرکی تعمیرکاکام مئی کے مہینے میں شروع کیاجائے گا ،پاکستان نیوی اور دوسرے کنسلٹنٹ کا بھی کہنا یہی ہے کہ بریکرواٹرکے چینل کو توسیع دی جائے بریکرواٹر کی تعمیرکے بعد اسکو مکمل طورپر سیل کیے جانے کا بھی پروگرام زیر غور ہے کنسلٹنٹ کی جانب سے کہاگیا ہے کہ بریکرواٹرایک ہزار یا چارسو میٹر تک آگے لے جانا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پسنی فش ہاربر بحالی کے کام کے پہلے مرحلے میں ڈریجنگ دوسرے مرحلے میں 36کروڑروپے لاگت سے بریکرواٹر کی تعمیر وتوسیع تیسرے مرحلے میں 15کروڑروپے کی لاگت سے ڈریجرمشین کی خریدگی جبکہ چوتھے مرحلے میں سات کروڑپچاس لاکھ روپے کی لاگت سے کنسلنسی اور اسٹبلشمنٹ(pmu) کاکام شروع کیاجائے گا،انہوں نے بتایا کہ دنیامیں موجود تمام ہاربرکے لیئے ڈریجنگ ضروری ہے اور اگر پسنی جیٹی پر تعمیری کام کے بعدمذید25سال تک ماہی گیروں کے زریعے معاش کے لیئے ایک اہم ستون ثابت ہوگا،انہوں نے بتایا کہ جس انٹرنیشنل کمپنی سے ڈریجرمشین خریدی جارہی ہے اس سے ہم اس بات کی شورٹی لے رہے ہیں کہ وہ ڈریجرمشین کی خریدگی کے بعد پسنی ہاربرکے ملازمین کو باقاعدہ ٹریننگ دے گا تاکہ آئندہ وقتوں میں یہی ملازمین پسنی فش ہاربرکے ڈریجرمشین کو خود چلاسکیں ،پی ڈی منیراحمدنے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈزکے حصول کے لیئے انہیں کافی مشکلات کا سامناکرناپڑرہا ہے اوربروقت فنڈزنہ ہونے کہ وجہ سے وہ اپنے ملازمین کو تنخواہ بھی نہیں دے پارہا ہے ۔بریفنگ کے دوران ایم ڈی فش ہاربر محمداقبال ،ڈپٹی پی ڈی عبدالرب بلوچ مہران ڈریجرکمپنی کے رضوان احمد،بی این پی کے صدرغلام نبی بلوچ ،عزیزپیربخش ،مولابخش امیر،اور دیگرماہی گیربھی موجود تھے۔