اسلام آباد: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں امن کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی، اس موقع پروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اور جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی آبائی علاقوں میں واپسی سمیت دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں کراچی میں امن کے قیام کے لئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن اور اس کے اثرات پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔
وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، کراچی آپریشن اور تازہ ترین صورت حال پر غور
وقتِ اشاعت : March 19 – 2015