|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2015

کراچی: کراچی پولیس نے چار مبینہ ٹارگٹ کلرز کو ایک مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا یہ مشتبہ ٹارگٹ کلرز پریڈی پولیس کے ساتھ ایک جھڑپ کے بعد گرفتار کر لئے گئے پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان چاروں کاتعلق ایک بڑی سیاسی جماعت سے ہے اور وہ سیاسی وجوہات کی بناء پر لوگوں کوقتل کرتے تھے پولیس نے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی ہیں اطلاعات کے مطابق یہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ بھتہ خوری قربانی کی کھالیں چھیننے میں ملوث تھے دریں اثناء دہشت گردوں کے سہراب گوٹھ میں پولیس پر راکٹ فائر کئے پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا جاتاہے اسی اثناء میں رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور 22مشتبہ اشخاص کو گرفتار کر لیا ہے یہ گرفتاریاں آگرہ تاج کالونی ، سولجرز بازار، بہار کالونی ، لیاقت آباد ، نارتھ بائی پاس پیر آباد، شاہ فیصل کالونی اور مارواڑی محلہ سے ہوئی ہیں۔