کابل : ہزارہ قبائل نے اپنے دیرینہ دشمن طالبان اور ان کے کمانڈروں سے مدد طلب کی ہے حال ہی میں داعش کے حامی کچھ کمانڈر اور جنگجوؤں نے شیعہ (ہزارہ قبائل )کو نشانہ بنایا ہوا ہے آئے دن کی اغواء کی وارداتیں سامنے آرہی ہیں یہ واقعات غزنی ، زابل اورافغانستان کے دور دراز علاقوں میں ہوئے ہیں جن میں ان کو ٹارگٹ کیاگیا داعش کے جنگجوؤں کے حملوں کیخلاف ہزارہ قبائل نے طالبان کمانڈروں سے رابطہ قائم کیا ہے اور ان سے مدد کی درخواست کی اقوام متحدہ اور مغربی ممالک کے مطابق افغانستان میں داعش کا کوئی خطرہ نہیں چند ایک کمانڈروں نے اپنی وابستگیاں داعش سے کر رکھی ہیں اور طالبان سے قطع تعلق کیا ہے حال ہی میں معتبرین کی مداخلت کے بعد اغواء شدہ ہزارہ قبائلیوں کو رہا کیاگیاتھا۔