|

وقتِ اشاعت :   March 26 – 2015

کوئٹہ: میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سے ایک بدھ کی رات کوئٹہ کے پولیس تھانہ سریاب کی حدود میں عارف گلی میں پیش آیا جہاں کلی غریب آباد کا رہائشی پچیس سالہ شاکر احمد ولد منصور احمد محمد زئی اپنے گھر سے عارف گلی جارہا تھا کہ گلی کے موڑ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔چار گولیاں چہرے پر لگنے سے شاکر احمد کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال پہنچادی ۔ ذرائع کے مطابق مقتول شاکر احمد اپنے دوست سے ملنے عارف گلی جارہا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کے محرکات معلوم کرنے کا کام شروع کردیا۔اس سے قبل بدھ کو دوپہر اسمنگلی روڈ پر بھی نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سمنگلی روڈ کا رہائشی جمعہ ولد عبداللہ کاکڑ شدید زخمی ہوا۔ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ زخمی کو سول اسپتال لایا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کو سینے میں گولی ماری گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے