|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2015

اوتھل:  گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر کاشغر روٹ بدلہ ہے نہ بدلے گایہ روٹ نہ صرف گوادر بلکہ پورے بلوچستان کی ترقی کا مرکزہے ،افغان مہاجرین نہ ہمارے کہنے پر آئے ہیں نہ ہی ہمارے کہنے پرجائیں گے ،افغان مہاجرین کی وجہ سے بلوچستان کی معیشت بہترہوئی ہے مردم شماری میں ہربار اضافہ ہوتاہے اگر دوبارہ مردم شماری ہوئی تو لازم ہے کہ آبادی میں اضافہ ہی ہوگاان خیالات کا اظہار انہوں نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچرواٹر اینڈمیرین سائنسز اوتھل میں فرسٹ کانوکیشن میں خطاب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادر کاشغر روٹ پر بہت سارے لوگوں کو اعتراضات تھے اور اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے سینٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کیا گوادر کاشغر روٹ نہ صرف گوادر بلکہ بلوچستان کی ترقی کا راز ہے اور اس روٹ کوتبدیل نہیں کیا جارہاانہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں یہ نہ ہمارے حکم پر آئے ہیں اور نہ ہی ہمارے حکم پر جائیں گے یہ اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت آئے تھے اور اقوام متحدہ کے کہنے پر ہی جائیں گے افغان مہاجرین پر سیاست نہ کی جائے افغان مہاجرین کی وجہ سے آج بلوچستان کی معیشت بہترہوئی ہے اور پشاورکو ہی دیکھ لیا جائے ان افغان مہاجرین کی وجہ سے آج پشاور کمرشلائزہوگیاہے انہوں نے کہا کہ 1961کے بعد 1971میں جو مردم شماری ہوئی اس میں بھی اضافہ ہی ہوا تھا اب ظاہر ہے نئی مردم شماری کے تحت بلوچستان کی آبادی میں اضافہ ہی گا انہوں نے کہ بلوچستان کی تمام پارٹیاں عوام میں سے ہیں اور وہ عوام کی خدمت پریقین رکھتی ہیں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سب سے پہلے کرائے گئے اور یہاں کی پھیلی ہوئی آبادی کو حکومت اور بلدیاتی اداروں کے تعاون سے مدد فراہم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ لسبیلہ نیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈمیرین سائنسز میں فرسٹ کانوکیشن کا انعقاد خوش آئندہے اور اس کانوکیشن کاانعقاد طلباء وطالبات اور ان کے والدین کیلئے نہایت اہم ہے لسبیلہ یونیورسٹی میں میرین کا شعبہ انتہائی اہم ہے اوریہ شعبہ فشریز اور مقامی ماہی گیروں کیلئے بھی اہم ہے میرین کی وجہ سے یہ شعبہ انڈسٹریز کا درجہ حاصل کرلے گا انہوں نے کہا کہ امیدہے کہ یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء وطالبات اپنے علاقے ،صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ لسبیلہ نیورسٹی میں انگریزی زبان کو رائج کیا جائے اور ایک دوسرے سے ملاقات کے دوران بھی انگریزی زبان میں ہی بات کی جائے تاکہ ہمارے صوبے کے طلباء وطالبات انگریزی زبان میں مہارت حاصل کریں انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کی معراج ہے اس کے بغیر کوئی قوم اور ملک ترقی نہیں کرسکتاملک وقوم کی ترقی کیلئے اعلیٰ درسگاہوں کا قیام ناگزیر ہے انہوں کہاکہ نے لسبیلہ کراچی سے ملاہوا ہے اور مجھے لگتاہے کہ کراچی لسبیلہ کی طرف ہی آرہاہے اور لسبیلہ کراچی سے نزدیک ہونے کی وجہ سے اس ضلع میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے قبل ازیں انہوں نے فرسٹ کانوکیشن کی تقریب میں لسبیلہ نیورسٹی کے 350فارغ التحصیل طلباء وطالبات میں ڈگریاں اور 22طلباء وطالبات میں گولڈ میڈل تقسیم کئے انہوں نے گولڈمیڈل حاصل کرنے والے 22طلباء وطالبات میں ایک ایک لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اور ضلع لسبیلہ کیلئے واٹر سپلائی اسکیم پیکج دینے کا بھی اعلان کیا تقریب سے لسبیلہ نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر پرووائس چانسلرڈاکٹر گل حسن،رجسٹرارامان اللہ رونجھو،سابق وائس چانسلر لسبیلہ نیورسٹی بریگیڈیئرسراج احمد،رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ،کمشنر قلات محمد اکبر حریفال،بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن گھنشام داس،سابق نگران صوبائی وزیر مکھی شام لعل لاسی،سینیٹراشوک کماررتنانی،سابق ضلعی نائب ناظم محمد ابراہیم دواد،چیئرمین ضلع کونسل شیخ غلام اکبر،وائس چیئرمین قادر جاموٹ،میونسپل کمیٹی اوتھل کے چیئرمین سردار رسول بخش برہ،وائس چیئرمین سید عبدالحفیظ شاہ،میونسپل کمیٹی حب کے چیئرمین رجب علی رند،میونسپل کمیٹی بیلہ کے چیئرمین محمد انوررونجھو،سردار عمران گلاب رونجھو سمیت علاقائی معززین اور طلباء وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔