کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان (کچھی) میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ لیویز کے مطابق ضلع بولان کی تحصیل ڈھاڈر میں سنی کے لیویز تھانہ میں سرور خان ولد علی جان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ گزشتہ شب اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے کہ دو نامعلوم ملزمان نے اچانک گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نور بانو زوجہ محمد اسلم اور اصغر علی ولد عبدالرحمان جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ فائرنگ سے مدعی سرور خان کا بھائی دل مراد ولد علی جان جتوئی بھی زخمی ہوگیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ بظاہر سیاہ کاری کا معلوم ہوتا ہے تاہم مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا۔