|

وقتِ اشاعت :   March 31 – 2015

مانجھی پور: پولیس تھانہ پنہورسنہڑی کی حدودمیں گزشتہ شب دو وارداتیں۔ گوٹھ حاجی حمزہ میں نا معلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے پرائمری اسکول کی عمارت کو اڑا دیاعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔اور مانجھی پور شہرسے غریب محنت کش کے گھرسے اعلیٰ نسل کی بھینس چوری ۔تفصیلات کے مطابق ۔ گزشتہ شب رات تین بجے نامعلوم افراد نے دھماکہ خیزموادسے پرائمری اسکول حاجی حمزہ کھوسہ کی دو کمر وں پرمشتمل عمارت کواُڑادیا جس سے عمارت کابرآمدہ اورایک کمرہ مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ ایک کمرے کوجزوی نقصان پہنچا۔دھماکہ اتناشدید تھاکہ دروازے اور کھڑکیاں پندرہ فٹ دورجاگرے اوردھماکے کی جگہ پر تین فٹ چوڑااوردو فٹ گہرا گڑھا بن گیا۔علاقے بھر کی عوام میں شدید خوف پایا جاتا ہے ۔ بعد ازیں تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ بلوچستان کے صدر رحمت اللہ مینگل،ضلع صحبت پور کے صدر مشتاق علی منگریو،جنرل سیکریٹری اختیاراحمدعباسی اور شعبہ تعلیم متاثرین کے صوبائی ناظم اللہ ڈنہ منگریونے دہشت گردوں کی جانب سے اسکول کو تباہ کیئے جانے کی مزمت کرتے ہوئے اسے تعلیم دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔جبکہ دوسری واردات میں مانجھی پور شہر کے درمیان میں سے نامعلوم چوروں نے ایک محنت کش دادمحمدبُگھیو کے گھر سے اعلیٰ نسل کی بھینس چوری کرلی اور فرار ہو گئے ۔