کوئٹہ میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے حجام کی دکان میں نذیر احمد اور عبدالقادر مردہ پائے گئے ۔ دونوں افرا دکی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد کی موت گیس سے دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہیں۔ دونوں افراد کا تعلق رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے۔