|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2015

کراچی  پریس کلب کی جانب سے ممتاز صحافی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس و روزنامہ آزادی کے ایڈیٹر انچیف صدیق بلوچ ،اور ممتاز صحافی ادریس بختیار کو ان کی بہترین صحافتی خدمات میں صدارتی تمغہ امتیاز ملنے پر کراچی پریس کلب کے جانب سے ان کے اعزاز میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کراچی پریس کلب کے ممبران و عہدیداران نے بڑی تعداد میں شر کت کی ،تقریب سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،جنرل سیکرٹری عامر لطیف ،سینئر صحافی طاہر حسن خان ،امتیاز فاران سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدیق بلوچ اور ادریس بختیار کو صدارتی تمغہ امتیاز کا ملنا نہ صرف بلوچستان و سندھ کے صحافیوں کے لئے ایک مشترکہ اعزاز ہے بلکہ کراچی پریس کلب کے لئے بھی ایک بڑا اعزاز ہے کہ آج ملکی سطح پر پریس کلب کے دو سابقہ ارکان کو صحافت میں بہترین اور غیر جانبدارانہ خدمات سر انجام دینے پر صدارتی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے قبل ازیں تقریب سے ممتاز بزرگ صحافی صدیق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے اپنی اعزاز میں تقریب کے انعقاد کرنے پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا ہے میں نے صحافت کی ابتداء کراچی سے کی اور میرے لئے فخر کی بات ہے کہ میں اس اعظیم ادارہ کراچی پریس کلب کا صدر رہ چکا ہوں میری تربیت کی بنیاد کراچی پریس کلب ہی رہی ہے میں نے اپنی پچاس سالہ صحافتی خدمات میں ہمیشہ غیر جانبدار رہ کر صرف اور صرف صحافتی امور کو انجام دیا ہے ممتا ز صحافی ادریس بختیار نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے زمہ داران کا شکریہ ادا کیا