|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2015

پنجگور:   ایف سی عوا م کا فورس اور اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ایف سی کے جوانوں نے گرانقدر قربانیاں دی ہیں عوام ایف سی کو اپنا فورس سمجھ کر امن و مان کی بحالی کیلئے ایف سی کا ساتھ دیں۔بلوچستان کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کرنے والے دہشت گردوں کو دوسرے ممالک سے فنڈنگ کی جا رہی ہے بلوچستان کے رہنے والے بلوچ غیور اور محب وطن ہیں ۔ان خیالات کا اظہار آئی جی ایف سی بلوچستان شیر افگن نے پنجگور مین ضلعی آفیسران اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچ عوام کا محافظ فورس ہے اور عوامی کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ۔قانون اور آئین کو نہ ماننے والیوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا اور جو پاکستان کی آئین اور قانون کو قبول کرتے ہین اُن کیلئے محفوظ راستے موجود ہیں ۔انہون نے کہا کہ پنجگور سمیت بلوچستان کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور بلوچستان کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ایف سی کے سینکڑوں جوانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کر دیا ہے عوام ایف سی سے تعاون کرکے امن کی بحالی کیلئے کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ ایک گھر میں امن پسند لوگ ہین اور وہاں دہشت پیدا کرنے والے لوگ بھی جنم لے سکتے ہیں لیکن گھر کا سربراہ ہی گھر کی ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش کرتا ہے ۔انہون نے کہا کہ آج پنجگور کے عمائدین سے مل کر خوشی ہوئی اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔انہون نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے پر صوبائی حکومت قابل تعریف ہے ۔اور یہی منتخب نمائندے عوامی مسائل کو حل کرنے اور امن و مان کو بحال کرنے میں کردار ادا کر سکین ۔اس دوران انہوں نے تعلیم کی ترقی کے ھوالے سے کہا کہ ایف سی پنجگور مین ایک سکول قائم کرے گی جہان میٹرک تک بچے تعلیم حاصل کر سکیں اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امن و مان کی بحالی تک ترقی ممکن نہیں اور پاکستان کو عالمی دنیا میں ایک اہم مقام حاصل ہے اور یہی دہشت گردی کی وجہ سے ہم ترقی کے میدان میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔انہون نے کہا کہ پہاڑوں پر جانے والے ملک کی قانون اور آئین کو مان کر ترقی کی راہ میں ہمارا ساتھ دین اور اُن کیلئے عام معافی ہوگی اگر وہ قانون اور آئین کے خلاف رہے تواُن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اس دواران عمائدین نے آئی جی ایف سی کو عوامی مسائل اور ایف سی کی منفی رویہ کر بارے مین آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹون پر عوام کو چیکنگ کے نام پر اُن کی تذلیل کی جاتی ہے کسی بھی مشکل ھالت مین ایف سی عام عوام کو تنگ کرکے تشدد کا نشانہ بناتی ہے ۔آئی جی ایف سی نے عوام کو یقین دلایا کہ ایف سی اُن کا اپنا فورس ہے اور اس طرح کے منفی رویے مین تبدیلی لائی جا چکی ہے اور کسی معزز شہری کی تذلیل کو برداشت نہیں کریں گے اور ایسی صورت میں ایف سی کی شکایت سیل پر عوام اپنی شکایت درج کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کو دل سے سُنیں گے اور ایف سی کو پانبد کیا جائے گا کہ وہ عوامی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔عوام اور ایف سی کے درمیان ہونے والے دوری کو ختم کرنے کیلئے فورس کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے اور عوام ایف سی کواپنا فورس سمجھ کر امن کی بحالی کیلئے تعاون کریں ۔