کوئٹہ : میں پولیس نے سڑک کنارے نصب دو انٹی ٹینک مائنز برآمد کرکے ناکارہ بنادیئے۔ایس ایچ او شالکوٹ مختیار احمد کے مطابق مستونگ روڈ پر زہری ٹاؤن کے قریب سڑک کنارے مشتبہ چیز کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر چیک کیا تو دو انٹی ٹینک مائنز برآمد ہوئیں جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔ پولیس کے مطابق پندرہ سے بیس کلو وزنی انٹی ٹینک مائنز پولیس اور ایف سی کو نشانہ بنانے کیلئے نصب کی گئی تھیں تاہم پولیس کی بروقت کارروائی پر دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی۔