|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2015

ڈیرہ مراد جمالی: نصیرآباد میں تیز ہواؤں کے ژالہ باری اور موسلادھار بارش نے تباہی مچلا دی دو خواتین تین بچوں سمیت درجنوں افراد کی زخمی درجنوں کچے مکانات جھونپڑیاں ہوا میں اڑ گئیں نشیبی علاقے زیر آب آگئے گندم اور چنا کی فصلات کا شدید نقصان تفصیلات کے مطابق سوار کے روزنصیرآباد کے علاقوں چھتر ،تمبو منجھو شوری بابا کوٹ ربیع کینال گوٹھ حمید سمیت متعدد علاقوں میں تیزہواؤ ں کے ژالہ باری اور موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی درجنوں کچے مکانات جھونپڑیاں ہوا میں اڑ گئے کئی درخت زمین بوس ہو گئے جس کی وجہ سے متعلقہ علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی درہم برہم کو گیا جبکہ نشیبی علاقوں اور کچے راستوں میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے مقامی ٹرانسپورٹ ڈیرہ مراد جمالی پہنچ نہ سکی جبکہ دو خواتین تین بچوں سمیت درجنوں افراد کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے تاہم کسی قسم کی جانی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ ہزاروں ایکٹر پر کاشت گندم اور چنا کی فصل پر ژالہ باری ہونے کی وجہ سے فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے زمینداروں کسانوں کو لاکھوں روپے نقصانات کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے بارشوں کے بعد کمشنر نصیرآباد نویداحمد شیخ کی خصوصی ہدایت پر نقصانات کا اندازہ لگانے کیلئے مقامی انتظامیہ نے سروے شروع کردیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام ضلعی محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور تمام محکموں کے آفیسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور ایریگیشن اور ایم ایم ڈی کے محکموں کو بھاری مشینری کینالوں پر تیار رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔