|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2015

تہران: یورپی یونین نے ایران کے بنک تجارت اور 32جہاز رانیکمپنیوں کو دوبارہ اقتصادی پابندیوں میں شامل کردیا ہے، اور ان پر تاحکم ثانی اقتصادی پابندیاں برقرار رہیں گی، ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کے بعدیہ پابندیاں دوبارہ لگائی گئیں ہیں، اس سے قبل ایرانی اثاثوں کو منجمد کرنے کے حکم کو یورپی عدالت نے غیر قانونی کردار دیاتھا، اس میں بنک تجارت ایران متاثر ہوا تھا، اور اس کے اثاثے منجمد ہوئے تھے، عدالت نے 40جہاز وان کمپنیوں کیخلاف پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیاتھا اور ان کو 32کمپنیوں کیخلاف دوبارہ نافذ کردیا ہے، ان پر یورپی یونین دوبارہ نظر ثانی 13اپریل 2016کو کرے گا، اس کا مطلب یہ ہوا کہ یہ پابندیاں ایک سال تک برقراررہیں گی، یورپی یونین نے ایران کیخلاف پہلے 2012کے ابتداء اور دوسری بار اکتوبر 2012پر لگائے تھے