کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ سبی میں بنائی جانے والی یونیورسٹی کے قیام میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی عظیم شخصیت چاکر خان رند کے نام سے منسوب یونیورسٹی کے قیام میں حکومتی جماعتوں کی جانب سے روڑے اٹکانے سے ثابت ہو رہا ہے کہ بلوچستان میں مکمل طور پر تعلیمی نظام کو تباہی کے دہانے تک پہنچانے اور علم و آگاہی کے فروغ میں لسانی منفی رجحانات کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہیں بلوچ تاریخ میں چاکر خان رند کے کردار سے انکار نہیں کر سکتا سبی ہزاروں سالوں سے بلوچوں کا مسکن رہا ہے مہر گڑھ کی 9ہزار سالہ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ایسے ناروا روش سے بلوچ تاریخ کو مسخ نہیں کیا جا سکتا بیان میں کہا گیا ہے بلوچوں کی آنکھوں میں اب دھول نہیں جھونکنا جا سکتا بلوچستان میں تمام فیصلے لسانی بنیادوں پر کئے جا رہے ہیں تعلیمی نظام میں تعصب پر مبنی فیصلے قابل قبول نہیں بیان میں انتخابی دھاندلی کے حوالے سے عدالت عظمیٖ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں میں ہونے والی انتخابی دھاندلی کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی یہ امید رکھتی ہے کہ بلوچستان میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا کر نتائج کو تبدیل کیا گیا پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی نشست پر نتائج کو کئی روز تک روکا گیا تاکہ خواتین کی نشست سے پارٹی کو محروم رکھا جا سکے اسی طریقے سے بلوچستان کے اکثریتی علاقوں میں تاریخ کی بڑی دھاندلی کی گئی المیہ تو یہ کہ پارٹی ہمارے امیدواروں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی تک نہیں کرائی گئی نہ ہی نادرا سے انگوٹھوں کی تصدیق کرائی گئی اب پارٹی کی یہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں ہونے والی انتخابی دھاندلی کیخلاف جتنے بھی پٹیشن دائر کئے گئے ہیں ان کو دیکھا جائے کہ کس طرح مینڈیٹ چرایا گیا بیان میں کہا گیا کہ عدالت عظمیٰ کے تحقیقات کے بعد بہت سے حقائق ، شواہد سامنے آئیں گے اور صاف شفاف تحقیقات سے 2013ء کے صاف شفاف الیکشن کے دعوے سے پردہ اٹھ جائے گا دریں اثناء پارٹی کے مرکزی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج 9اپریل گیارہ بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے افغان مہاجرین کے انخلاء کو یقینی بنانے اور لاکھوں کی تعداد میں جاری شناختی کارڈز ، پاسپورٹ و دیگر دستاویزات کی منسوخی ، مردم شماری سے قبل باعزت طریقے سے واپس بھیجنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا پارٹی کے تمام رہنماؤں ، ورکروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں-