تربت: آئی جی ایف سی شیر افگن اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی تربت پہنچ گئے انہوں نے یہاں ایک اعلی سطحی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک، کمانڈٹ ایف سی سمیت اعلی حکام نے شرکت کی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گزشتہ روز تربت سوراپ ندی میں ایک پل کی تعمیر کے وقت مسلح افراد کی جانب سے مزدوروں کے کیمپ پر حملہ کر کے بیس مزدوروں کو ہلاک کیاگیا تھا جس پر امن و امان اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیئے آئی جی ایف سی اور صوبائی وزیر داخلہ تربت آئے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ واقعہ کے فورا بعد تربت آئے تھے اور ابھی تک یہاں موجود ہیں ۔