|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے تربت میں ترقیاتی منصوبوں میں مصروف مزدوروں کی سیکورٹی ایف سی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق تربت میں اس وقت پلوں سڑکوں اور ڈیم سمیت پانچ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے ان منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کا تعلق پجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے ان مزدوروں کی سیکورٹی پر پہلے پولیس اور لیویز کے اہلکار تعینات تھے لیکن لیویز اور پولیس کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکامی اور گوگدان میں 20 مزدوروں کی ہلاکت کے بعد تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی سیکورٹی ایف سی کے حوالے کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ایف سی سیکورٹی کے فرائض اس وقت سر انجام دے گی جب تک ترقیاتی منصوبے مکمل نہیں کر لئے جاتے۔