|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2015

کوئٹہ: لہڑی کے علاقے گھوڑی میں بارودی سرنگ دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ لیویز ذرائع کے مطابق بختیار آباد سے پچپن کلو میٹر دور ضلع لہڑی کے علاقے گھوڑی میں ایف سی کی چوکی نمبر چار اور پانچ کے درمیان نامعلوم افراد کی جانب سے نصب کی گئی بارودی سرنگ پر ایک موٹر سائیکل کا ٹائر آگیا جس سے زوردار دھماکا ہوا تاہم موٹر سائیکل سوار شوکت خان ولد روزی خان محفوظ رہا۔