|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ میں پھانسی کے منتظر قیدی ریاض احمد کے ڈیٹھ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔ انیس اپریل کو پھانسی دی جائے گی۔جیل حکام کے مطابق ریاض احمد کو 2006 میں ایڈیشنل سیشن جج تربت نے قتل کے مقدمے میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے بعد صدر مملکت نے بھی ریاض احمد کی رحم کی اپیل مسترد کردی۔ جیل حکام کے مطابق ڈیٹھ وارنٹ موصول ہونے کے بعد ریاض احمد کی پھانسی کی تاریخ انیس اپریل مقرر کردی گئی ہے۔