|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2015

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل نے اکثریت رائے سے ایک قرار داد پاس کی ہے جس کی رو ح سے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی فراہمی پر پابندی لگا دی ہے 15 ارکان کے کونسل میں صرف روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا باقی تمام ارکان نے قرار داد کی حمایت کی روس نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلحہ پر مکمل پابندی کا اطلاق پورے یمن پر ہونا چاہیئے قرار داد میں سابق صدر علی عبداللہ صالح اور اس کے صاحبزادے کو بلیک لسٹ کر دیا ہے اور ان پر دنیا بھر میں سفری پابندیاں لگا دی ہیں قرار داد اردن اور دوسرے گلف کے ممالک نے پیش کی جو کثرت رائے سے منظور ہوئی یہ عرب ممالک عرب اتحاد کا حصہ ہیں جو یمن پر فضائی بمباری کر رہے ہیں دریں اثناء ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے یمن میں امن کے قیام کیلئے چار نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے اسپین میں انہوں نے کہا یمن اور اس کے عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیا جانا چاہیئے منصوبے کے مطابق پورے ملک میں جنگ بندی ‘عرب ممالک کو پیش کش کی گئی ایرانی سفارت کار کے مطابق ایران نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر بمباری فورا بند کر دے تمام فوجی اقدامات زمینی افواج سے لے کر ہوائی حملے تک روکے جائیں