|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں غیر معیاری ٹیکے لگنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 6 کی حالت غیر ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق واقعہ قلعہ سیف اللہ کے نواحی علاقے پتاؤ باتو زئی میں پیش آیا متاثرہ کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کو گزشتہ روز خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگا ئے گئے تھے جس کے آدھے گھنٹے کے اندر ان کی حالت خراب ہو گئی بچوں کو ڈی ایچ کیو قلعہ سیف اللہ متقل کیا گیا جہاں ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ باقی بچوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک راستے میں چل بسا ایک بچہ آج صبح سول اسپتال کوئٹہ میں چل بسا جبکہ چار بچے اب بھی سول اسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں۔ بچوں کی اموات کے بارے میں چلڈرن وارڈ کے میڈیکل آفسیر ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ بچوں کو لگا ئے گئے ٹیکوں میں کوئی خرابی نہیں تھی بچوں کی اموات ان کی انتہائی حساسیت کے باعث ہوئی ہیں ان کا کہنا تھا کہ باقی متاثرہ بچوں کو علاج کی بہتر سہولیتیں فراہم کی جار ہی ہے۔