|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب آرگنائزروسینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کونسل آف کامن انٹرسٹ کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ کئے جانے والے وعدوں کوپوراکرے تاکہ فیڈرل محکموں کی آسامیوں کوفوری طورپرظاہرکیاجائے تاکہ اس پراہل بلوچستان کوروزگارمل سکے اورصوبے میں مختلف سیزن میں تیارفصلوں کے وقت مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کوگراکران کھمبوں کی مرمت پرکئی ماہ صرف کئے جاتے ہیں تاکہ اس بجلی کودیگرصوبوں کی صنعتوں کوچلانے اوران کی ضروریات کوپوراکیاجاتاہے وفاقی حکومت کواس کانوٹس لیتے ہوئے کونسل آف کامن انٹرسٹ کے وعدوں پرعملدرآمدکویقینی بناناچاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بلوچستان کے حوالے سے جذباتی تقریر کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کونسل آف کامن انٹرسٹ کی جانب سے بلوچستان کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں پورا ن ہیں کیا گیا صوبہ میں جب مختلف سیزن میں فصل تیار ہوتی ہے تو اسی وقت مشرق کی جانب بجلی کے ٹاور گرادیئے جاتے ہیں جو 3 سے 4ماہ تک مرمت نہیں کئے جاتے کیونکہ اس دوران اس بجلی سے دیگر صوبوں کی صنعتوں اور لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے جبکہ دو پائپ لائنوں کو اگر اڑایا جاتا ہے تو اسے تین روز میں مرمت کر لیا جاتا ہے وفاقی حکومت کو ان چیزوں کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ کھمبے کیوں گرائے جاتے ہیں اور اس کے فوائد کس کو حاصل ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ شورش زدہ علاقہ مکران ویژن ہے جہاں پر پنجگور‘ گوادر ‘ تربت میں بجلی ایران سے فراہم کی جاتی ہے وہاں پر ایک بھی کھمبا نہیں گرا کیونکہ اس کے بات بجلی ایران میں رہ جاتی ہے اس کا فائدہ کسی اور کو نہیں اس لئے کونسل آف کامن انٹرسٹ کے فیصلوں کے حوالے سے حکومت کو توجہ دلائی ہے کہ انہوں نے مختلف فیصلے کئے تھے جس میں بلوچستان میں انرجی کے بحران پر قابو پانے کیلئے سولر سسٹم ونڈ انرجی سسٹم بائیو کیمیکل انرجی سسٹم اور دیگر انرجی پیدا کرنے کے ذرائع کی ضرورت پوری کرنی تھی جس پر تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور تمام چیزیں ادھوری ہیں جس کی وجہ سے بلوچستانیوں میں مایوسی پائی جاتی ہے اور جو چیزیں بلوچستان کوملنی چاہئے وہ نہیں مل رہی ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے محکمہ صحت بلوچستان کے ڈاکٹر امیر بخش کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے درخواست کی تھی کہ انہیں جلد از جلد بازیاب کرایا جائے جس پر وفاقی حکومت کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ڈاکٹر امیر بخش بلوچ کو بہت جلد بازیاب کرالیا جائے گا ۔