حب: حب ڈیم سے کراچی کو پانی کی سپلائی مکمل طور پر بند کر دی گئی ،خشک سالی کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی ،جس کی وجہ سے اورنگی ٹاؤن ،گڈاپ ،بلدیہ ٹاؤن ودیگرعلاقوں کو پانی کی سپلائی آج سے نہیں کی جائیگی ، ایس ڈی او ایریگیشن اسماعیل رند کے مطابق اس سے پہلے حب ڈیم سے کراچی شہر کو روزانہ کی بنیاد پر دس کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح گرنے کے ساتھ ساتھ پانی کی سپلائی میں کمی کی جاتی رہی ،چار ماہ قبل تک کراچی شہر کو ایک کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا، حب شہر کو حب ڈیم سے پندرہ کیوسک پانی پینے کی ضرورت کیلئے سپلائی کی جارہی ہے جبکہ زرعی ضروریات کیلئے پانی موجود نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے کراچی وحب میں پینے کے پانی کے بحران میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگا ،حب شہر کو اس سے قبل ایک کروڑ گیلن روزانہ کی بنیاد پر پانی فراہم کیا جاتا تھا، ڈیم میں حب شہر کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صرف چار ماہ کا اسٹاک رہ گیا ہے ،ایریگشین ڈیپارٹمنٹ حب شہر کے مختلف علاقے جن میں حب سٹی ،ساکران ، حب انڈسٹریل ایریا، حب پیرکس ودیگر علاقوں کو پانی سپلائی کررہی ہے سندھ حکومت کو کراچی وحب شہر میں پانی کی سپلائی کو ضرورت کے مطابق پورا کرنے کیلئے متبادل ذرائع اختیار کرنے ہوں گے