|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2015

گوادر: یوریا کھاد سے لدھے ایک مرچنٹ بلیک شپ گوادر پورٹ پر لنگر انداز، گوادر پورٹ پر سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق مارشل آئس لینڈ سے ایک تجارتی جہاز 37000میٹرک ٹن یوریا کھاد لے کر گوادر پورٹ پر لنگرانداز ہوا، جہاز کی آمد سے گوادر پورٹ اور گوادر شہر میں سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوئی، واضح رہے کہ گوادر پورٹ پر اسی مہینے کے آخر میں کنٹینر شپ کی آمد کااعلان چائنااوور سیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ اور گوادر پورٹ اتھارٹی نے کیا ہے، لیکن ابھی تک کنٹینر شپ لنگرانداز ہونے کا کوئی آثار نظر نہیں آرہا ہے ۔