کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایف سی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے مطلوب رکن سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق سریاب روڈ کے علاقے گاہی خان چوک پر کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی جس کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کا مطلوب ملزم اور اس کے تین ساتھی شامل ہیں ۔ تاہم ایف سی کی جانب سے گرفتار افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔