|

وقتِ اشاعت :   April 30 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں پرانی دشمنی کی بناء پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔ لیویز کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی میں بارکھان رکھنی روڈ پر نامعلوم ملزمان نے ڈاکٹر عبدالحکیم ولد حاجی سونا خان کھیتران اور اس کے بھائی عبدالرحمان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ لیویز کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔